29 دسمبر 2011 - 20:30

ایک عرب سائٹ نے فاش کیا ہے کہ سعودی عرب کی انٹیلیجنس عراق کے نائب صدر الہاشمی کو قتل کرنے کی تلاش و کوشش کررہی ہے تاکہ الہاشمی اور آل سعود کے درمیان خفیہ اور سربستہ راز فاش نہ ہوں۔

ابنا: سعودی عرب کی انٹیلیجنس عراق کے نائب صدر الہاشمی کو قتل کرنے کی تلاش و کوشش کررہی ہے تاکہ الہاشمی اور آل سعود کے درمیان خفیہ اور سربستہ راز فاش نہ ہوسکیں۔

مؤثق ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی انٹیلیجنس کے سربراہ مقرن بن عبد العزیزنےسعودی انٹیلیجنس ادارے کو الہاشمی کے قتل کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔

مذکورہ سائٹ کے مطابق الہاشمی کے قتل کا حکم ملک عبد اللہ کے فرمان کے بعد صادرکیا گيا ہے، سعودی فرمانروا ملک عبد اللہ کو اس بات پر تشویش ہے کہ الہاشمی عدالت کے دباؤ کے سامنے شاید استقامت نہ دکھا سکے اور سعودی عرب ، القاعدہ اور البعث کے ساتھ تعاون کے تمام اسرار کو فاش کردے۔سائٹ کے مطابق الہاشمی اب سعودی عرب کے لئے جلا ہوا مہرہ ہے کیونکہ وہ عراقی حکومت کی ںظر میں دہشت گرد کارروائیوں کا اصلی عامل ہے۔

واضح رہے کہ الہاشمی  عراق کے نائب صدر ہیں جو عراقی عدالت کو دہشت گردوں کے ساتھ تعاون اور بم دھماکوں میں ملوث ہونے کے جرم میں مطلوب ہیں وہ اس وقت بغداد سے فرار ہوکر اربیل میں روپوش ہیں۔........ /169